آصف زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف
PML-N President and Leader of the Opposition in the National Assembly Shahbaz Sharif termed Asif Zardari’s statement about Nawaz Sharif as regrettable.
Shahbaz Sharif tweeted on the statement of PPP co-chairman Asif Ali Zardari and said that Zardari’s statement about Nawaz Sharif is unfortunate, Mian Sahib’s unwavering commitment to Pakistan has always been undeniable. You know the circumstances under which Nawaz Sharif had to go abroad.
Shahbaz Sharif said that we should refrain from such remarks and all should work together for the betterment of the country.
It is to be noted that Asif Ali Zardari, while addressing a function on December 6 in Lahore, was happy to get more votes in the by-elections of NA-133 constituency. What is the point of those who are against Pakistan, who do not want to die in this land? “The world wants to break Pakistan but we will save it.
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آصف زرداری کے نواز شریف سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان افسوس ناک ہے، میاں صاحب کی پاکستان سے اٹوٹ وابستگی ہمیشہ مسلمہ رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے 6 دسمبر کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں زیادہ ووٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کے خلاف جو لوگ اس سرزمین پر مرنا نہیں چاہتے ان کا کیا فائدہ؟ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم اسے بچائیں گے۔