وفاقی حکومت کا ایک اور یو ٹرن؛ اسلام آباد کے میئر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے اسلام آباد کے میئر کی معطلی اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ وہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ جس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے میئر کی معطلی اور توہین عدالت سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد ، اسلام آباد کے میئر کو اب مستقل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔
A single bench of the Islamabad High Court comprising Justice Mohsin Akhtar Kayani heard the petitions of the mayor of Islamabad for suspension and contempt of court. Lawyer Kashif Malik appeared on behalf of Islamabad Mayor Sheikh Ansar Aziz.
During the hearing, Additional Attorney General Tariq Khokhar told the court that he was giving a statement before the court in the light of the government’s instructions that the government had withdrawn the suspension notification of Sheikh Ansar Aziz. On which the Supreme Court disposed of the petitions related to the suspension and contempt of court of the Mayor of Islamabad. Following the withdrawal of the notification by the government, the mayor of Islamabad has now been permanently reinstated.
Earlier, the government had withdrawn the notification of suspension of the chairman of Karachi Port Trust.