علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: امتحانی پالیسی مرتب کر دی گئی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی پالیسی مرتب کر دی ہے۔ طلباء اپنے امتحانی پرچے گھر بیٹھ کر دیں گے۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب طلباء اپنے امتحانی پرچے گھر بیٹھ کر دیں گے تو حل شدہ پرچوں کی تحریر کو سابقہ پرچوں کے ساتھ میچ کیا جائے گا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق امتحانی پرچے طلباء کو بھیجے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی پرچے حاصل کرسکیں گے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ، امتحانی پرچے حل کرنے کے بعد ، طلباء رجسٹری ، ڈاک یا کورئیر کے ذریعے اپنے علاقائی دفاتر میں ارسال کر سکیں گے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ طلباء کے امتحانات کے مواد میں مماثلت یا کاپی رائٹ کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ، کوئی بھی طالب علم ذاتی طور پر پیپر جمع کروانے نہیں آئے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بالا طریقہ کار تمام پروگراموں پر لاگو ہوگا۔
Allama Iqbal Open University has formulated an examination policy. Students will leave their exam papers at home. In this regard, the administration of Allama Iqbal University says that when the students sit their examination papers at home, the writing of the solved papers will be matched with the previous papers.
According to Allama Iqbal Open University administration, examination papers will be sent to the students. The university administration will provide the facility to the students that they will also be able to get the papers from the website of Allama Iqbal Open University.
According to the university administration, after solving the examination papers, students will be able to send them to their regional offices by registry, post or courier.
The administration of Allama Iqbal Open University has warned that action will be taken in case of matching or copyright in the examination materials of the students. According to the university administration, no student will come to submit the paper in person. The university administration has clarified that the above procedure will be applicable to all programs.