عید الاضحی اور محرم کے دوران تمام صوبوں کو ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنا ہوگا: صدر عارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام صوبوں کو عیدالاضحی اور محرم کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، صدر ڈاکٹر عارف علوی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں وباء کے خلاف اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ اجلاس صدر کی زیرصدارت ہوا اور اسد عمر ، فخر امام ، نور الحق قادری ، ڈاکٹر ظفر مرزا ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل آصف محمود گوریا نے صدر کو اسپتالوں میں کورون وائرس کے مریضوں کے لئے بستروں ، ادویات اور سامان کی فراہمی سمیت صحت کے نظام میں بہتری لانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر عارف علوی نے کورونا وائرس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے این سی او سی کے اقدامات کی تعریف کی اور تمام صوبوں کو عید الاضحی اور محرم کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایات پر آگاہی مہم بھی چلائی جانی چاہئے۔
President Dr. Arif Alvi has instructed all provinces to ensure the strict implementation of the SOPs during Eid-ul-Adha and Muharram.
According to information, President Dr. Arif Alvi the National Command and Operations Center (NCOC), where he was informed about various steps against the outbreak.
The meeting was chaired by the President and led by Asad Umar, Fakhar Imam, Noor-ul-Haq Qadri, Dr. Zafar Mirza, the chairman of the NDMA, Lt. Gen. Muhammad Afzal, and the general surgeon of Pakistan, Lt. Gen. Nigar Johar, visited.
Federal Minister Asad Umar and Maj. Gen. Asif Mehmood Goraya briefed the President on steps to improve the health system, including providing beds, medication and equipment to coronavirus patients in hospitals.
President Arif Alvi commended the NCOC’s steps to fight the coronavirus pandemic and instructed all provinces to ensure the implementation of SOPs during Eid-ul-Adha and Muharram. He said that an awareness campaign on guidelines to prevent the spread of the virus should also be launched.