سرگودھا میں ہوزری ، جوتا گودام میں آگ لگ گئی
سرگودھا میں بلاک نمبر 2 کے ریل بازار کے علاقے میں واقع ایک ہوزری اور جوتا گودام میں پیر کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جو بہت تیزی سے پھیل گئی اور آس پاس کی ایک درجن سے زائد دکانوں اور گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ علاقے میں تجاوزات کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اس آگ میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تاہم آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
A fire broke out in a hosiery and shoe warehouse in the Rail Bazaar area of Block No. 2 in Sargodha on Monday night, which spread rapidly and engulfed more than a dozen nearby shops and warehouses.
Upon receiving the information, fire brigade and rescue teams reached the spot and launched an operation to control the fire. Encroachments in the area made it difficult for the fire brigade to contain the blaze.
No one was killed or injured in the blaze, rescue sources said. However, the fire destroyed valuables worth millions of rupees. The cause of the fire is not yet known.