Sindh Minister Ghulam Murtaza Baloch Has Died Due To Corona Virus

0
1537
Sindh Minister Ghulam Murtaza Baloch Has Died Due To Corona Virus
Sindh Minister Ghulam Murtaza Baloch Has Died Due To Corona Virus

KARACHI: Sindh Minister for Human Resettlement and Special Development and PPP Malir District President Ghulam Murtaza Baloch has died due to corona virus.

When the provincial minister showed symptoms of corona on May 12 last month, he underwent his own test, which was reported positive on May 14. After being diagnosed with the virus, he remained in isolation at home for a few days and was admitted to a private hospital.

He was born in Karachi on August 4, 1964. He graduated from Karachi. He was a long time activist and leader of the party. He was twice the Nazim of Gadap Town. In 2013, he was elected as a member of Sindh Assembly from Malir constituency 127 and in the 2018 general elections, he won from Malir constituency of Sindh Assembly from PS 88 constituency. Ghulam Murtaza Baloch was also in charge of the task force set up by the provincial government to prevent corona in Malir. According to the spokesman, Ghulam Murtaza Baloch is married and has six children. They had two marriages. One of his family lives in London.

Pakistan Peoples Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari while expressing sorrow over the demise of the provincial minister said that he was deeply saddened by the passing away of Ghulam Murtaza Baloch. He continued his public service in the days of lockdown. He stood by the Pakistan People’s Party in every era. Pray for their high ranks.

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah has also expressed deep sorrow over the demise of the provincial minister. He said that Murtaza Baloch was a hard working and brave worker and his shortcomings could not be met.

Funeral prayers were offered in his native village Faqir Muhammad Goth Gadap. The funeral prayers were attended by the family along with Provincial Minister Saeed Ghani, Salman Abdullah Murad, Member National Assembly Agha Rafiullah, Member Sindh Assembly Saleem Kalmati and party members and area residents.

سندھ کے وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کورون وائرس سے انتقال کر گئے

 کراچی: سندھ کے وزیر برائے انسانی آبادکاری و خصوصی ترقی اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

صوبائی وزیر میں گزشتہ ماہ 12 مئی کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا ، 14 مئی کو جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ وائرس کی تشخیص کے بعد چند روز گھر میں آئیسولیشن میں رہے اور طبیعت کی خرابی پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

وہ چار اگست 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے گریجویشن کراچی سے کیا۔وہ پارٹی دیرینہ کارکن اور رہنما تھے۔وہ دو مرتبہ گڈاپ ٹائون کے ناظم رہے۔ 2013 میں ملیر کے حلقہ 127 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور 2018 کے عام انتخابات میں ملیر سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 سے کام یاب ہوئے۔ غلام مرتضی بلوچ صوبائی حکومت کی جانب سے ملیر میں کورونا روک کی تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔ترجمان کے مطابق غلام مرتضیٰ بلوچ  شادی شدہ  اور ان کے چھ بچے ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کی تھیں۔ ان کی ایک فیملی لندن میں مقیم ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ غلام مرتضٰی بلوچ کے دنیا سے رخصت ہونے پر شدید صدمہ ہوا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضی بلوچ محنتی اور بہادر کارکن تھے ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکے گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں فقیر محمد گوٹھ گڈاپ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں خاندان کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر سعید غنی، سلمان عبدللہ مراد رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، رکن سندھ اسمبلی سلیم کلمتی اور پارٹی ارکان و علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔