Usman Buzdar, chief minister of Punjab, opened the Insaf Imdad program in Nankana Sahib.
CM Punjab also inspected the distribution of aid among the needy families in a center that was set up in the state MC Girls School.
CM Usman Buzdar said on this occasion that Rs. 12,000 will be given to 25 lakh families across Punjab. He stressed that no one can question the flawless transparency of this program, which is intended only for families in need.
The Punjab government will not leave the impoverished families who are affected by the Coronavirus blockade in the province alone. The CM Buzdar said he also inspected the 100-bed corona field hospital set up in Nankana Sahib.
CM Buzdar said that the reopening of certain companies and businesses in the province is allowed from Monday and that these companies must follow the government-specified SOPs. Legal action will be taken in the event of a violation of the SOPs, CM warned.
ننکانہ صاحب میں عثمان بزدار نے انصاف امداد پروگرام کا افتتاح کر دیا
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نے ننکانہ صاحب میں انصاف امداد پروگرام کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ ایم سی گرلز اسکول میں قائم ایک مرکز میں ضرورت مند خاندانوں میں امداد کی تقسیم کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12000 روپے ہر ایک کو دیئے جائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی اس پروگرام کی قطعی شفافیت کو چیلنج نہیں کرسکتا جو صرف اور صرف ضرورت مند خاندانوں کے لئے ہے۔
وزیراعلیٰ بزدار نے کہا ، پنجاب حکومت صوبہ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ غریب خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، انہوں نے ننکانہ صاحب میں قائم 100 بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ پیر سے صوبے میں مخصوص کاروبار اور دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے اور ان کاروباروں کو حکومت کے ذریعہ وضع کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے متنبہ کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔