NADRA’s biometric data hacked revealed

0
748
NADRA's biometric data hacked revealed
NADRA's biometric data hacked revealed

نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف

The Cyber ​​Crime Wing of the Federal Investigation Agency (FIA) has revealed that the biometric data of the National Database Registration Authority (NADRA) has been hacked.

In a briefing on the prevention of counterfeit SIMs at a meeting of the National Assembly’s Standing Committee on Information Technology, Additional Director FIA Cyber ​​Crime Wing Dr. Tariq Pervez said that NADRA’s biometric data had been hacked while during an operation in Faisalabad. 13,000 fake SIMs have been recovered.

He said that NADRA’s data has been compromised and biometric data has been hacked. The Cyber ​​Crime Wing has so far received 89,000 complaints regarding cyber crime.

He said that cyber crime is receiving so many complaints daily but the staff is less, the cyber crime wing has only 162 investigation officers.

The Additional Director said that there are cases of financial fraud and when someone is caught, there is an elderly man or woman.

After the committee meeting, Additional Director FIA Cyber ​​Crime Wing further said that NADRA’s data is sometimes compromised during SIMs biometrics.

On the occasion, Chairman Pakistan Telecommunication Authority (PTA) Major General (retd) Amir Azeem Bajwa told the committee in a briefing that PTA did not allow any mobile phone company to sell door-to-door SIMs. Sales of legal SIMs have dropped by 600% in one year.

He said that there is no database of eyes in Pakistan, people’s thumbprints are taken illegally, now the issue of thumbprints is being settled.

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں جعلی سموں کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈاکٹر طارق پرویز نے بتایا کہ فیصل آباد میں کارروائی کے دوران نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔ 13 ہزار جعلی سمیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کے ڈیٹا سے سمجھوتہ کیا گیا ہے اور بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کو اب تک سائبر کرائم کے حوالے سے 89 ہزار شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کو روزانہ اتنی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن عملہ کم ہے، سائبر کرائم ونگ میں صرف 162 تفتیشی افسران ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مالی فراڈ کے کیسز ہوتے ہیں اور جب کوئی پکڑا جاتا ہے تو کوئی بزرگ مرد یا عورت ہوتی ہے۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا مزید کہنا تھا کہ سموں کی بائیو میٹرک کے دوران بعض اوقات نادرا کے ڈیٹا سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی اے نے کسی بھی موبائل فون کمپنی کو گھر گھر سمیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ایک سال میں قانونی سموں کی فروخت میں 600 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کا کوئی ڈیٹا بیس نہیں، لوگوں کے انگوٹھوں کے نشانات غیر قانونی طور پر لیے جاتے ہیں، اب انگوٹھوں کے نشانات کا معاملہ طے کیا جا رہا ہے۔