امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا
US officials have rejected Iran’s claim to have seized an oil tanker.
A statement from the Pentagon denied the allegations in a statement issued Friday stating “Similar, baseless allegations concerning Iran’s oil and gas supply have been made more than once. Wrong, US forces did not seize any Iranian oil tanker.
It should be noted that Iran had claimed that the United States tried to seize an Iranian oil tanker in the Oman Sea, which was thwarted by the Iranian army.
امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ “ایران کی تیل اور گیس کی سپلائی سے متعلق اسی طرح کے بے بنیاد الزامات ایک سے زیادہ بار لگائے گئے ہیں۔ غلط، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں نہیں لیا۔
واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے بحیرہ عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جسے ایرانی فوج نے ناکام بنا دیا۔