Pakistani Academy Selection Committee Is accepting applications for the 2022 Oscars

0
588

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی 2022 آسکر کے لیے درخواستیں قبول کر رہی ہے۔

The Pakistani Academy Selection Committee has announced that it will accept applications for the 2022 Oscars.
Oscar

The Pakistani Academy Selection Committee has invited applications from Pakistani filmmakers for the category of ‘Best International Feature Film’ at the 94th Oscar Academy Awards.

According to the details, like every year, this year also the Pakistani Academy Selection Committee has invited filmgoers to present films in Pakistan.

The deadline for filmmakers to submit applications is September 20.

The committee will formally select a Pakistani film for the Oscar Academy Awards Best International Feature Film category.

The 2021 Oscar committee includes Sharmeen Obaid Chennai (filmmaker), Humayun Saeed (actor, director and producer), Javed Sheikh (actor, producer and director), Samina Ahmed (actor, producer and director), Sania Saeed (actor), b. Gul (screenwriter and director), Rafi Mahmood (film critic), Mo Azmi (cinematographer), Ali Azmat (musician) and Omar Shahid Hamid (writer).

It should be noted that this will be the ninth consecutive year when Pakistan will present its films for this category of Oscar Academy Awards.

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2022 آسکر کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 94 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں ‘بہترین بین الاقوامی فیچر فلم’ کے زمرے کے لیے پاکستانی فلم سازوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم بینوں کو پاکستان میں فلمیں پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔

فلمسازوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے۔

یہ کمیٹی آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے پاکستان کی ایک فلم کا باضابطہ انتخاب کرے گی۔

2021 کی آسکر کمیٹی میں شرمین عبید چنائے (فلمساز) ، ہمایوں سعید (اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر) ، جاوید شیخ (اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر) ، ثمینہ احمد (اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر) ، ثانیہ سعید (اداکار) ، بی۔ گل (اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر) ، رفیع محمود (فلمی نقاد) ، مو اعظمی (سینماٹوگرافر) علی عظمت (موسیقار) اور عمر شاہد حامد (رائٹر)۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل نوواں سال ہوگا جب پاکستان آسکر اکیڈمی ایوارڈز کے اس زمرے کے لیے اپنی فلمیں پیش کرے گا۔