سندھ حکومت کا ڈبل سواری پر پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم کی وجہ سے ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ محرم کے بعد سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور ڈبل سواری کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کے لئے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔
The Sindh government has decided to maintain the Pillion riding ban.
The Sindh Chief Minister’s spokesman said in a statement that the Muharram double-riding ban would remain in place.
The Sindh Chief Minister’s spokesman said that a safety review and a decision to open double riding would be made after Muharram.
Previously, the Sindh government relaxed the double riding ban and lifted the double riding ban for children, the elderly and women.