UN Security Council condemns attack on Pakistani stock exchange

0
618
UN Security Council condemned the attack on the Pakistani stock exchange
UN Security Council condemned the attack on the Pakistani stock exchange

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

سلامتی کونسل نے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

عالمی ادارہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

کونسل کے ممبروں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت تمام ریاستوں سے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 29 جون 2020 کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملہ آوروں کے تھیلے میں دستی بم ، پانی کی بوتلیں ، کھانے کی اشیاء اور جدید اسلحہ ملا ہے۔

دہشت گردوں نے ایک سب انسپکٹر سمیت 6 افراد کو 4 سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری سمیت شہید کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ہندوستان کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے قبل بھی ہماری ایجنسیوں نے چار پلاٹ ناکام بنائے تھے۔

The UN Security Council condemned the attack on the Pakistani stock exchange and called for the terrorists to be brought to justice.

The Security Council expressed its solidarity with the families of the martyrs and the Pakistani government.

The World Panel’s statement states that terrorism is a serious threat to international peace and security.

The council members have urged all states to cooperate with Pakistan as part of the Security Council resolutions.

It should be remembered that on June 29, 2020, a terrorist attack on the Pakistani stock market in Karachi was thwarted and the security forces killed all four attackers. Hand grenades, water bottles, food and modern weapons were found in the attackers’ pockets.

6 people, including a sub-inspector, were killed by the terrorists, including 4 security forces and a civilian.

Prime Minister Imran Khan had described the attack on the Pakistani stock exchange as a conspiracy of India and said that our agencies had previously thwarted four plans.