قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا: آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں ، سیکیورٹی گارڈز اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سیکیورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کے ساتھ دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری رد عمل بھی قابل تحسین ہے۔ رینجرز اور سندھ پولیس نے قلیل وقت میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بروقت کاروائی کی۔ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے ہم دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں پائیدار امن ممکن ہوا۔
According to Pakistan Army Public Relations (ISPR), Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa has paid tributes to the police personnel, security guards and civilians who were martyred in the Pakistan Stock Exchange attack. The security guards sacrificed their lives to thwart a major terrorist attempt with timely action.
The Army Chief said that the prompt response of law enforcement agencies was also commendable. Rangers and Sindh Police took timely action to eliminate the terrorists in a short time. With the cooperation of our brave nation, we will thwart every attempt of the terrorists. The great sacrifices of the martyrs made lasting peace possible in the country.