دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن
پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی جس کے بعد صارفین آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین دیکھنے سے محروم ہو گئے۔دنیا بھر میں صارفین کو گزشتہ رات سے اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں واٹس ایپ پر چیٹ میں آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین نہیں نظر آرہا ہے۔واٹس ایپ صارفین کسی کو بھی آن لائن نہیں دیکھ پا رہے تھے جبکہ انہیں کسی کا لاسٹ سین بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا۔
جیسے ہی دنیا بھر سے تمام واٹس ایپ صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو واٹس ایپ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹرینڈ کرنے لگا۔صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اب یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ کون آن لائن ہے۔دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور واٹس ایپ بالکل پہلے کی ہی طرح کام کر رہی ہے۔
WhatsApp, the most popular messaging and video calling app, went down worldwide, leaving users unable to view online statuses and last scenes. Users around the world have been having trouble since last night when they can’t see the online status and last scene in the chat on WhatsApp. WhatsApp users could not see anyone online while they could not see anyone’s last scene.
As all WhatsApp users around the world faced this problem, WhatsApp started trending on Twitter’s trending panel. Users say that WhatsApp has introduced its new feature which will no longer allow users to see who is online. On the other hand, the company says that they have not made any changes in WhatsApp and WhatsApp is working as before.