مون سون میں سیلاب کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کرونا اور ٹڈی دل کی صورتحال میں آنے والے مون سون کے سیزن میں مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ، ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا۔ تاہم ، بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہونے کی صورت میں ، مقامی سطح پر پیشگی اطلاع کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مون سون سے قبل کی تیاریوں سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، حیدرآباد اور لاہور میں بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں ، پیشگی اطلاعات کے لیے ارلی وارننگ کے انتظامات اور مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے نیشنل کانٹیجنسی پلان تیار کیا ہے ، تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے اور امید ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام پوری طرح تیار ہوں گے۔
Lt. Gen. Muhammad Afzal, Chairman National Disaster Management Authority (NDMA), said that corona and locust conditions require an integrated strategy for the coming monsoon season. Also have to keep in mind. However, in the event of a flood risk in major cities, early warning at the local level is to be ensured.
Addressing a conference on pre-monsoon preparations, he said that precautionary measures need to be taken to prevent possible emergencies in Gujranwala, Rawalpindi, Hyderabad and Lahore as well. Landslides and glacier outbursts also cause damage, with early warning arrangements for early warning and ensuring preparedness at the local level.
He said that NDMA has prepared a National Contingency Plan, all partners have been consulted and it is hoped that the provincial disaster management authorities will be fully prepared.