The Cord of Love Should Never Be Broken, Ahsan Khan

0
1572
Ahsan Khan
Ahsan Khan

محبت کی ڈوری کو کبھی ٹوٹنا نہیں چاہئے ، احسن خان

ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کے مقبول ہیرو احسن خان نے کہا ہے کہ محبت کی ڈوری کو کبھی نہیں ٹوٹنا چاہئے۔ ہم سب تعلقات ، خواہشات اور پیاروں کے ساتھ رشتوں کی ڈور سے جڑے ہوئے ہیں ۔

اداکار احسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ “بندھے اک ڈور سے” 25 جون کو شروع ہوگا۔ ناظرین جیو پر ہر جمعرات کو یہ ڈرامہ دیکھ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار احسن خان نے جواب دیا کہ ہم سب کی ڈور اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہم سب کا مالک ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے کامیابی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے شُہرت کی بلندیاں عطاء کر دیتا ہے۔

Bandhay ik Dour Se

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے ڈرامے کے پرومونے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ۔ اس ڈرامے کو فیضہ افتخار نے لکھا اور اس کی ہدایتکاری علی فیضان نے کی اور سیونتھ سکائی پروڈکشن کے عبداللہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

اداکار احسن خان ، جنہوں نے ٹی وی ڈراموں اڈاری ، الف اور شاہ رُخ کی سالیاں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، نے کہا کہ ڈرامہ میں ان کا کردار ایک نوجوان کا ہے جو کسی طرح اپنے کنبے کو ایک ساتھ رکھنا چاہتا ہے ، اسی طرح میری اور اُشنا شاہ کی رومانس سے بھرپور کہانی سامعین کے دل جیت لے گی۔

Ahsan Khan with Ushna Shah

انہوں نے کہا ، “ہم دونوں کی اسکرین کیمسٹری پسند کی جائے گی۔

دوسری جانب ، ڈرامے کی ہیروئن اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں کنبہ کی خوشگوار اور میٹھی میٹھی باتوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ ایک پاکستانی کنبے کی کہانی ہے جس میں فائزہ افتخار کا قلم جادوئی تاثر پیش کرتا ہے ۔

اس ڈرامے میں دیگر اداکاروں میں حنا الطاف ، ثمینہ احمد ، نواز حسن ، مدیحہ رضوی اور قوی خان شامل ہیں۔

Popular hero of television dramas and movies Ahsan Khan has said that the cord of love should never be broken. We are all connected by relationships, desires and relationships with loved ones.

Talking to media, actor Ahsan Khan said that his new drama “Bandhe Ak Dor Se” will start on June 25. Viewers can watch this drama every Thursday on Geo. In response to a question, actor Ahsan Khan replied that the strings of all of us are in the hands of Allah and He is the owner of all of us. He gives success to whom He wills and bestows heights of fame on whom He wills.

“The promos of our new drama caused a stir on social media,” he said. The play was written by Faiza Iftikhar, directed by Ali Faizan and produced by Abdullah Kadwani of 7th Sky Productions.

Pakistani Versatile Actor Ahsan Khan

Actor Ahsan Khan, who has done well in the years of TV dramas Adari, Alif and Shah Rukh ki Saliyan, said that his role in the drama is that of a young man who wants to keep his family together somehow. My and Ushna Shah’s romantic story will win the hearts of the audience.

“We both like screen chemistry,” he said.

On the other hand, the heroine of the play, Ushna Shah, says that the play depicts the pleasant and sweet things of the family. This is the story of a Pakistani family in which Faiza Iftikhar’s pen gives a magical impression.

Other actors in the play include Hina Altaf, Samina Ahmed, Nawaz Hassan, Madiha Rizvi and Qawi Khan.

Ushna Shah with Ahsan Khan