لائبریری کی نگراں نے ڈرون کے ذریعے بچوں کو کتابیں بھیجنا شروع کردیں
ورجینیا کی ایک لائبریرین کیلی پاسیک نے کہا کہ ان کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو ان کی پسندیدہ کتابیں پہنچائیں۔ انہوں نے گوگل کی ڈرون سروس ونگز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ، جو ضروری سامان دروازے تک پہنچا دیتی ہے۔ کیلی نے بچوں کے لئے کتابوں کی طلب کو اسکول سپرنٹنڈنٹ کے سامنے رکھا ، اور انہوں نے اس کی منظوری دے دی۔
کیلی کا تعلق مونٹگمری کاؤنٹی پبلک اسکول سے ہے ، جہاں بچوں کی 15 لاکھ سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ اب بچے روزانہ ان سے اپنی پسندیدہ کتابیں منگوا رہے ہیں اور اگلے دن یہ کتابیں ایک خاص ڈبے بند کر کے ان کے گھر پہنچائی جارہی ہیں۔
اس کامیابی پر کیلی اور اس کے ساتھی بہت خوش ہیں اور کتابوں کی ترسیل جاری ہے۔ تاہم ، کیلی گذشتہ برس سے گوگل ڈرون سروس کو مختلف اشیا کے لیے استعمال کررہی ہیں۔
Kelly Pasick, a Virginia librarian, said she has a responsibility to deliver her favorite books to children. They decided to enlist the help of Google’s drone service wing, which delivers essential supplies to the door. Kelly raised the demand for children’s books with the school superintendent, who approved it.
Kelly is from Montgomery County Public School, which has more than 1.5 million children’s books. Now the children are asking for their favorite books every day and the next day these books are being delivered to their homes in a special box.
Kelly and her colleagues are very happy with this success and the books are being delivered. However, Kelly has been using the Google drone service for various items since last year.