4 More Sectors are to be Sealed in Islamabad

0
714
4 More Sectors are to be Sealed in Islamabad
4 More Sectors are to be Sealed in Islamabad

اسلام آباد میں مزید 4 سیکٹرز کو سیل کیا جارہا ہے

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ کے احکامات پر اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹر سیل کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز کا مکمل لاک ڈاؤن جمعرات سے نافذ کردیا جائے گا۔ علاقوں میں سیکٹر آئی-8/3 ، آئی-8/4 ، آئی-10/2 ، اور آئی-10 سنٹر شامل ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران روز مرہ استعمال کے لئے ضروری اشیاء کو ذخیرہ کر لیں کیونکہ سخت لاک ڈاؤن کے دورانیے میں کسی کو بھی علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان علاقوں کو سیل کرنے کے لئے پولیس ، رینجرز کے جوان اور فوج تعینات کی جائے گی اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی سپلائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

Four more sectors of Islamabad will be sealed on the orders of the local administration after new cases of coronavirus come to light.

A notification has been issued in this regard. A complete lockdown of 4 more sectors of the federal capital Islamabad will be implemented from Thursday. Areas include Sector I-8/3, I-8/4, I-10/2, and I-10 Center.

The local administration of Islamabad asked the residents to stock up on essential items for the next 48 hours as no one would be allowed to leave the area during the severe lockdown.

Police, Rangers and the army will be deployed to seal off the area and special arrangements will be made for the supply of food items.