آم برآمدات کے لئے پی آئی اے کے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی
اسلام آباد: پی آئی اے نے آم کی برآمدات میں مدد کے لئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے پاکستانی آم کی برآمدات میں مدد کیلئے کارگو کرایوں میں 30فیصد تک کمی کردی ۔ پی آئی اے نے آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔
کم شیلف لائف ہونے کے باعث آم کی زیادہ تر برآمد ائر کارگو کے ذریعے ہوتی جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ پی آئی اے کے پاس ہے۔ پاکستان سے ہر سال 10ہزارمیٹرک ٹن اعلی معیار کے آم کی برآمد ایئر کارگو کے ذریعہ ہوتی ہے اور زیادہ ترآم یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف مقامات کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق وبائی مرض پھیلنے کے بعد سے پی آئی اے قومی مقصد میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
ISLAMABAD: PIA has announced a 30 per cent reduction in cargo fares to help mango exports. According to a PIA spokesperson, the national airline has reduced cargo fares by up to 30 per cent to help Pakistani mango exports. The PIA has decided to expedite the mango export process and prevent production from being affected by the Corona crisis.
Due to its short shelf life, most of the mangoes are exported by air cargo, of which more than 50 per cent is owned by PIA. Every year 10,000 metric tons of high quality mangoes are exported from Pakistan by air cargo and most of them are exported to Europe, USA, Gulf countries and various places in the Middle East region. According to a PIA spokesman, the PIA has been playing a significant role in the national cause since the outbreak.