لوکسٹ آپریشن کے لئے 26 ارب مختص کیے گئے ہیں: فخر امام
وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس کی روک تھام کے لئے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔ لوکسٹ آپریشن کے لئے 26 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سید فخر امام نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹڈیوں کی افزائش روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اگر اس کو نہ روکا گیا تو ان کی تعداد بڑھ جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لوکسٹ آپریشن کے لئے 650 گاڑیاں اور 5 ہزار افرادی قوت مصروف ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 زراعی سائنس دانوں کو انسداد ٹڈی دل کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔
Federal Minister for Food Security Syed Fakhar Imam has said that steps are being taken to eradicate locusts and capacity building is needed to prevent it. Rs 26 billion has been allocated for locust operation.
Syed Fakhr Imam said in a press briefing that steps are being taken to stop the growth of locusts. If this is not stopped, their numbers will increase.
He said that 650 vehicles and 5,000 manpower were engaged for the locust operation. He said that helicopters and planes were also being used in the operation against locusts.
The Federal Minister said that 200 agricultural scientists were being trained for anti-locust infestation.